Shocking News for Govt Employees تنخواہوں پر سالانہ انکریمنٹ ختم کرنے کی سفارش

Category: News

آئی ایم ایف شرائط پر تنخواہیں نہ بڑھانے کی سفارشات حکومت کو ارسال

اصلاحات کمیشن نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی تجاویز پر تنخواہوں پر سالانہ انکریمنٹ ختم کرنے کی سفارشات حکومت کو بھجوادیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ ان سفارشات کی حتمی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے اخراجات میں کمی کے لیے شرط عائد کر رکھی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئی ایم ایف نے تجویز دی کہ بنیادی تنخواہ پر سالانہ اضافے کے بجائے تنخواہیں منجمد کی جائیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے تجویز کیا کہ تنخواہوں میں اضافہ کی بجائے الاؤنسز میں معمولی اضافہ کیا جائے۔

سالانہ انکریمنٹ میڈیکل، ہاؤس رینٹ و دیگر الاؤنسز پر دیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ بنیادی پےاسکیل پر تعینات ملازم ریٹائرمنٹ تک اسی بنیادی تنخواہ پر رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس اقدام سے حکومت ریٹائرمنٹ کے وقت کم پینشن ادا کرے گی، جبکہ الاونسز انتہائی کم مقدار میں بڑھیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی پینشنز کا بوجھ بھی کم ہوجائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کے وقت حکومت کم بنیادی تنخواہ پر ہی پینشن کیلکولیٹ کرے گی۔

(News Report Published in Daily Jang Website on Monday, July 13th, 2020)

Link:

https://jang.com.pk/news/795937

Related Articles

Add Comment