Punjab Schools will Open from 15th September – Murad Raas Minister Education

Category: News

Punjab Schools will Open from 15th September 2020 (Tuesday).

صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس کے صوبے بھر میں سرکاری و نجی سکول کھولنے کے حوالے اہم اعلانات* 15 ستمبر سے پنجاب بھر کے سکول نویں، دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے لئے کھول دئیےجائیں گے * 22 ستمبر 2020 سے سکول چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کے لیے کھولے جائیں گے* 30 ستمبر 2020 سے صوبے بھر کے تمام سکول پرائمری سطح پر بھی کھول دئیے جائیں گے * پنجاب کے تمام سکولوں میں کسی بھی جگہ سکولوں کو ڈبل شفٹ میں چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی* تمام جماعتوں کے طلبا کو متبادل دنوں پر بلایا جائے گا تاکہ ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے* پنجاب میں تمام سکولوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں

سندھ میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سےمرحلہ وار کھولنے کا اعلان

وزارت تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث بند تمام تعلیمی ادارے 15 سے 30 ستمبر کے دوران کھول دیئے جائیں گے، اسکول میں ماسک کا استعمال مکمل طور پر لازمی ہوگا۔

 15 ستمبر سے نویں سے تمام ہائیر کلاسز بشمول تمام جامعات کھول دیں گے جبکہ 22 ستمبر سے چَھٹی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز کھول دی جائیں گی۔

وزیر تعلیم سعید غنی نے بتایا کہ 30 ستمبر کو پری پرائمری اور پرائمری کلاسز کھول دی جائیں گی۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ اگر کسی علاقے میں کورونا بڑھتا ہے تو وہاں اسکولز بند کئے جائیں گے، اسکول میں ماسک کا استعمال مکمل طور پر لازمی ہوگا۔

Related Articles

Add Comment